منظم اور پیشہ ورمسلح افواج کی موجودگی میں کوئی بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا: عارف علوی


اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی منظم اور پیشہ ور مسلح افواج کی موجودگی میں کوئی بھی اس کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

اسلام آباد میں یوم پاکستان کی پریڈ کے منتظمین کو اعزازات دینے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ صدر نے کہا کہ پاکستان اپنی مضبوط مسلح افواج کی بدولت ہی مضبوط اور مستحکم ہے۔ عارف علوی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ مشکل صورتحال سے کامیابی سے نکلا ہے اور اس نے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا یا ہے۔

صدر نے کہا کہ ہماری افواج دنیا میں واحد فوج ہے جس نے دہشت گردی کا کامیابی سے مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایٹمی صلاحیت اپنے دفاع کیلئے حاصل کی اور یہ کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے