بھکر ،بس کی رکشہ اور موٹر سائیکل کوٹکر،خاتون اور 2بچیاں جاں بحق، 4زخمی


بھکر(صباح نیوز) بھکر میں تیز رفتار مسافر بس نے رکشہ اور موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور2بچیاں جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام  نے بتایا کہ نجی کمپنی کی بس سرگودھا سے بھکر آرہی تھی،دریا خان روڈ پر چونی شمالی کے قریب سڑک پر موجود گڑھے کو بچاتے ہوئے سامنے آنے والے رکشہ اور موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر دم توڑ گئی جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں دو بچیاں ہسپتال میں جاں بحق ہو گئیں۔

مشتعل افراد نے مسافر بس پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، ریسکیو نے بس کو لگنے والی آگ پر پالیا۔