عمران خان جلسے میں استعفیٰ دینے کا اعلان کر سکتے ہیں ،منظور وسان


کراچی (صباح نیوز)مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے  پیش گوئی کی ہے کہ عمران خان غصے میں آکر جلسے میں استعفیٰ دینے کا اعلان کر سکتے ہیں، اب ہر جگہ سے اپوزیشن کے حق میں فیصلے آرہے ہیں۔

ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ ملکی سیاست کے لیے آنے والے دو تین دن بہت ہی اہم اور مشکل ہیں، عمران خان کا دور ختم ہوچکا۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں عمران خان کی اکثریت نہیں رہی، اب ہر جگہ سے اپوزیشن کے حق میں فیصلے آرہے ہیں،عمران خان کیساتھ دھوکا ہورہا ہے، ان کے اپنے لوگ  انہیں دھوکا دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلی حکومت تھی جسے اسٹیبلشمنٹ نے بالکل کھلی چھوٹ دی تھی۔