کچھ منحرف ارکان نے پیسے پکڑے ہوں گے لیکن اکثر ناراض ہیں، علی محمد خان


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر مملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان نے منحرف ارکان کے حوالے سے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں علی محمد خان کا کہنا تھاکہ پاکستان تحریک انصاف  کے کچھ منحرف ارکان نے پیسے پکڑے ہوں گے لیکن اکثر ارکان ناراض ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ارکان اسمبلی پر اعتماد ہے، اکثر عمران خان اور پارٹی کے ساتھ ہیں۔علی محمد خان کا کہنا تھاکہ منحرف ارکان اسمبلی کے پنجاب حکومت سے متعلق خدشات جلد دور کریں گے۔خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے منحرف ارکان پر پیسے لینے کا الزام لگایا گیا ہے جبکہ ارکان نے اس کی تردید کی ہے ۔