اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج ہم 62 ممالک کے 700 سے زیادہ مندوبین کے ساتھ یوم پاکستان منا رہے ہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ یہ باعث فخر ہے کہ آج ہم 62 ممالک کے 700 سے زیادہ مندوبین کے ساتھ یوم پاکستان منا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادی کے 75سال منا رہے ہیں۔واضح رہے کہ اسلام آباد کے شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں یوم پاکستان کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔او آئی سی کے وزرائے خارجہ کو بھی یومِ پاکستان پریڈ میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔