آرمی چیف کی شوبز ستاروں سے ملاقات، ویڈیو وائرل


اسلام آباد(صباح نیوز)یومِ پاکستان پریڈ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کے نامور ستاروں سے ملاقات بھی کی۔

پریڈ کے بعد آرمی چیف نے پریڈ میں شرکت کرنے والے شوبز ستاروں سے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں حریم فاروق، سجل علی، مایا علی، اور اداکار وہاج علی شامل تھے۔

سوشل میڈیا پر آرمی چیف کی یہ ویڈیو زیر گردش ہے، جس میں انہیں مایا علی سے گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ آرمی چیف کی بات سن کر مایا علی جواب میں احترام سے ان کا شکریہ ادا کرتی ہیں جبکہ حریم فاروق تو انہیں سیلوٹ ہی مار دیتی ہیں۔

دریں اثناءاسلام آباد میں یوم پاکستان کی مرکزی تقریب کے اختتام پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوجوانوں سے ہاتھ ملانے کے لیے کمانڈوز کو یچھے ہٹا دیا۔

سوشل میڈیا پر آرمی چیف کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انھیں تقریب کے اختتام پر عوام سے ہاتھ ملاتے دیکھاجاسکتا ہے۔

ویڈیو میں اس دوران کمانڈوز کو بھی جنرل قمر جاوید کے ساتھ ساتھ دیکھا جاسکتا ہے، آرمی چیف نے لوگوں سے ہاتھ ملانے کے لیے کمانڈوز کو پیچھے ہونے کا حکم دیا جس پر تمام کمانڈوز پیچھے ہوگئے۔

بعد ازاں آرمی چیف نے نوجوانوں سے خوشدلی مصافحہ کیا، اس دوران آرمی چیف نے 2 نوجوانوں کے گال کو بھی سہلایا۔

خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم پاکستان کی مناسبت سے شاندار پریڈ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں او آئی سی وزرائے خارجہ اور چین کے وزیر خارجہ بھی شریک ہوئے۔

تقریب میں مسلح افواج کے آرمڈ کور، ائیر ڈیفنس اور دیگر دستوں نے مارچ پریڈ و فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کیا۔