مضبوط معیشت سے پاکستان عظیم اسلامی ریاست کی طرف گامزن ہے، شیخ رشید


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ مضبوط معیشت سے پاکستان ایک عظیم اسلامی ریاست کی طرف گامزن ہے۔وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے یوم پاکستان پر خصوصی پیغام میں کہا کہ یوم پاکستان پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

قیام پاکستان میں 23مارچ 1940کا دن ایک کلیدی حیثیت رکھتا ہے، 82برس قبل پیش کی گئی قرارداد لاہور ہی پاکستان کے قیام کی بنیاد بنی، پاکستان کی بنیاد ایک عظیم فلسفے اورنصب العین پر رکھی گئی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آزاد خارجہ پالیسی اورمضبوط معیشت سے پاکستان ایک عظیم اسلامی اور فلاحی ریاست کی طرف گامزن ہے، یوم پاکستان پرافواج پاکستان کے جذبے کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان پر پروقار پریڈ ہماری عظیم افواج کی ایک شاندار روایت ہے۔