پاکستان کی ترقی اور استحکام کا راز جمہوریت میں پوشیدہ ہے، فواد چوہدری


اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ پاکستان کی ترقی اور استحکام کا راز جمہوریت میں پوشیدہ ہے، جمہوری روایات سے رواداری، ہم آہنگی اوربرداشت کو فروغ ملے گا۔

چوہدری فواد حسین نے یوم قرارداد پاکستان کے موقع پر پیغام میں کہاکہ 23 مارچ کا دن ہماری تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، قرارداد لاہور نے برصغیر کے مسلمانوں کو عظیم مقصد کے لئے متحد کیا، قائداعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال اور تحریک آزادی کے قائدین کی قربانیوں سے حصول پاکستان کی راہ ہموار ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی معیشت ترقی کی راہ پرگامزن ہے جبکہ ہمیں اس عہد کی تجدید کرنا ہوگی کہ ہم بزرگوں کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کوعظیم ترملک بنائیں گے، رواں برس 75ویں سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد میں او آئی سی وزرا خارجہ کونسل کے 48 ویں اجلاس کا انعقاد مسلم دنیا میں پاکستان کے کلیدی کردار کا واضح مظہر ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی پاکستان کو ترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن کرے۔