وزیراعظم کے پاس عوام کیلئے سرپرائز ہے،بابر اعوان


اسلام آباد(صباح نیوز)مشیر برائے پارلیمانی امور بابراعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے پاس ایک سے زائد ٹرمپ کارڈ ہیں عوام کیلئے سرپرائز بھی ہے۔

ڈاکٹربابراعوان نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی سیاسی وقانونی مشاورت جاری ہے وزیراعظم 27 مارچ کے جلسے میں اہم اشارہ دے سکتے ہیں وزیراعظم کے پاس صرف ایک راستہ نہیں، 3 سے 4 کارڈز ہیں۔بابراعوان نے بلاول بھٹو سے متعلق قانونی و آئینی نقطہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ بلاول قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے چیئر مین ہیں کمیٹی کے رولز میں لکھا ہے اجلاس 14دن کے اندر بلایا جائیگا رولزاسی آئین کے تحت ہیں جیسے 22 مارچ کواجلاس کامطالبہ کیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ شیریں مزاری سمیت متعدد ارکان نے کمیٹی اجلاس کی درخواست کی لیکن درخواست کے باوجود 1ماہ تک بلاول نے اجلاس نہیں بلایا بلاول اسپیکر پر آئین شکنی کا الزام لگانے سے پہلے کمیٹی اجلاس بلائیں۔