قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری


اسلام آباد(صباح نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اہم اجلاس 25 مارچ کو طلب کرلیا ہے۔  اسپیکر اسد قیصر کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس بروز جمعہ دن 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس کے لیے سیکریٹریٹ کی جانب سے اجلاس طلب کرنے کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفیکشن کے متن میں کہا گیا ہے کہ 8 مارچ کو اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرائی گئی، اجلاس اپوزیشن کی  ریکوزیشن پر طلب کیا گیا ہے، او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کو منعقد کرانے کے لیے تحریک منظور ہوئی۔

مزید کہا گیا ہے کہ اسمبلی ہال کی تزئین و آرائش کے لیے سی ڈی اے نے کام شروع کر دیا ہے، ریکوزیشن موصول ہونے پر سینیٹ ہال کے لیے سینیٹ سیکریٹریٹ سے رابطہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفیکشن کے مطابق سینیٹ ہال کی تازئین و آرائش کی وجہ سے ہال دستیاب نہ ہوسکا، ان حالات کی وجہ سے 24 مارچ سے پہلے اجلاس منعقد کرانا ممکن نہ تھا۔