مسئلہ فلسطین مشرق وسطی میں تنازعات کا مرکز ہے،عمران خان


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فلسطین کا المیہ دنیابھرکے مسلمانوں کیلئے غم و غصے کاباعث ہے مسئلہ فلسطین مشرق وسطی میں تنازعات کا مرکز ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے فلسطین کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی ،ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق وزیراعظم نے فلسطینی عوام کے حقوق کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔وزیراعظم نے فلسطینی عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین کا المیہ دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے غم و غصے کاباعث ہے مسئلہ فلسطین مشرق وسطی میں تنازعات کا مرکز ہے۔

ملاقات میں فلسطینی وزیرخارجہ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین،کشمیر متعلقہ خطوں میں عدم استحکام کی وجوہات ہیں مقبوضہ کشمیرمیں لوگ سنگین مظالم اوربیلگام جبرکاشکارہیں۔وزیرخارجہ نے مسئلہ فلسطین پرپاکستان کی حمایت اور موقف پر شکریہ ادا کیا، ملاقات میں پاکستان، فلسطین  کے درمیان دوطرفہ تعاون پر گفتگو جب کہ او آئی سی، علاقائی، عالمی فورمز پرفریقین کیدرمیان تعاون پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔