عمران خان 65 ملین پاؤنڈز خرچ کرکے نوازشریف کے خلاف 65 روپے کی کرپشن بھی ثابت نہیں کر سکا،مریم نواز شریف


لاہور (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان 65 ملین پاؤنڈز خرچ کرکے نوازشریف کے خلاف 65 روپے کی کرپشن  بھی ثابت نہیں کر سکا۔نواز شریف کو تو اللہ نے سرخرو کر دیا مگر موسوی کا معافی نامہ عمران خان کے خلاف چارج شیٹ ہے۔ان خیالات کااظہار مریم نواز نے  سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اسکو بتانا ہو گا کہ قوم کا پیسہ اپنے انتقام کی آگ ٹھنڈی کرنے پر بہانے کا اختیار اسکو کس نے دیا؟مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے سر االلہ رب العزت کے آگے سجدہ شکر میں ہیں، بیشک اللہ سازش کرنے والوں سے بہتر چال چلنے والا ہے اور وہی ہماری عزتوں کا مالک ہے۔ نواز شریف کا صبر، تمہارے جبر سے جیت گیا ہے۔الحمد للہِ رب العالمین ۔