اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان میں گزشتہ چوپیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی شرح ایک فیصد سے بھی نیچے آگئی جبکہ 2 افرد جاں بحق اور 228 نئے کیسز ریکارڈ کئے گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )نے کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 2 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 333 ہوگئی ہے۔
این سی اوسی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 27 ہزار 741 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید228 افراد میں کورونا مثبت نکلا ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 0.82 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے 470 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 22 ہزار 419 تک پہنچ گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 73 ہزار 850 ، پنجاب میں 5 لاکھ 04 ہزار 507، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 18ہزار 736 اور بلوچستان میں 35 ہزار459 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 973، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 672 اور آزاد کشمیر میں 43 ہزار222 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
خیال رہے پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی کے پیش نظر این سی اوسی نے تمام پابندیاں ختم کردی ہے ، تاہم ویکسین لگوانے کی پابندی جاری رہے گی۔