اسلام آباد(صباح نیوز) او آئی سی ان پاکستان سوشل میڈیاپرٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسلامی ممالک کی نمائندہ تنظیم اسلامی تعاون تنظیم کا اڑتالیسواں اجلاس جاری ہے ۔
سوشل میڈیا پر اس اجلاس کوبڑی اہمیت دی جارہی ہے اور ٹوئیٹر پر او آئی سی ان پاکستان ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔
اس ضمن میں پاکستان کی حکومتی جماعت سمیت اپوزیشن جماعتوں نے بھی او آئی سی اجلاس کے شرکا کو خوش آمدید کہا ہے۔