او آئی سی اجلاس، اسلام آباد اور راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی دارلحکومت میں اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے لئے جڑواں شہروں میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔

او آئی سی کے حوالے سے فول پروف سکیورٹی انتظامات سے ساتھ سرچ آپریشنز اور چیکنگ کا عمل بھی جاری رہا۔سی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر راو لپنڈی سکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے پوٹھوہار، راول اور صدر ڈویژن کے علاقوں میں سرچ آپریشنز کئے گئے۔

سکیورٹی کے تحت شہر بھر کے مختلف تھانوں کے علاقہ میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سرچ آپریشنز کئے گئے۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں سینئر افسران خود مختلف مقامات پر سرچ آپریشنز کی نگرانی کرتے رہے اور شہر بھر میں مختلف مقامات پر پولیس سنیپ بھی چیکنگ کی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ ایلیٹ کمانڈوز سرچ آپریشن میں شمولیت سمیت اہم مقامات پر سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے اور ایلیٹ کمانڈوز سرچ آپریشن میں شمولیت سمیت اہم مقامات پر سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیئے۔پولیس حکام نے بتایا ہے کہ بس سٹینڈز اور اڈوں پر بھی چیکنگ کی گئی ۔