چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات


اسلام آباد(صبا ح نیوز)چین کے وزیر خارجہ وانگ ای  نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ،وزارت خارجہ آمد پروزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب کا خیر مقدم کیا،دونوں وزرائے خارجہ کے مابین تہنیتی جملوں کا تبادلہ ہوا،بعد میں  دونوں وزرائے خارجہ کے مابین وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی،

اس دوران پاکستان اور چین کے درمیان زراعت، تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا