اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے نائب صدر اور سابق وفاقی وزیر برا ئے ریلوے خواجہ محمد سعد رفیق نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے عہدے پرمسلط متکبر، آئین شکن، سازشی اشتعال پھیلا کرعوام کولڑانا چاہتا ہے۔ ملکی معیشت تباہ کرنے والا نااہل جبری اکثریت ختم ہونے پراقتدار سے چمٹا جانے کوتیار نہیں۔ کوئی تمہارے ساتھ نہیں ،اتحادی ،نہ ممبر، نہ سپانسر، نہ قوم۔ گالم گلوچ ،گھیراؤ جلاؤ ، بدزبانی تمھیں لے ڈوبیں گے۔
ان خیالات کااظہار خواجہ سعد رفیق نے پیر کے روز توئٹر پرجاری اپنے بیان میں کیا۔
سعدرفیق کا کہنا تھا کہ مودی کی کامیابی کی دعائیں کرتا،کشمیر بھارت کے سامنے سرنڈر کرتا،کلبھوشن یادیو کیلئے خصوصی قانون سازی کرتا،بھارتی خارجہ پالیسی کی تعریفیں کرتا، ہندوستان کے سامنے ڈٹ کے لیٹا ہوا بے شرم کپتان۔
ان کا کہنا تھا اقتدارجاتا دیکھ کر عمران مافیا کے منہ ابلتے گٹر کی طرح غلاظت اگلنے لگے، پہلے سیاسی مخالفین نشانے پر، پھر آئین و قانون نشانے پر، اب نیوٹرل ایمپائر نشانے پر،یہ کم ظرف گِرتے گِرتے ریاست کو نشانہ بنائے گا۔
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریاست ِ مدینہ کے نام پر فراڈ کرنیوالے پارسا بہروپیے کا امر بالمعروف سے کیا تعلق ؟؟؟۔ہمارا لانگ مارچ نہی عن المنکر کیلئے ہوگا، بس اب گھبرانا نہیں ۔