کورونا سے مزید2مریض انتقال کرگئے،303نئے کیسز رپورٹ


اسلام آباد (صباح نیوز)گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پاکستان میں مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کا مزید2مریض انتقال کر گیا جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد30331تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے303نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔کوروناوائرس کے فعال کیسزکی تعداد15740تک پہنچ گئی ہے ۔ کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح1 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے پیرکے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 15 لاکھ22 ہزار191 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے14 لاکھ76 ہزار120 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد493تک پہنچ گئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح97فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے361مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسزاور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا ہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔

دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔

این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھردوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ اس وقت خیبرپختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد971تک پہنچ گئی ہے۔ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد218تک پہنچ گئی ہے۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد2628تک پہنچ گئی ہے،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد11817تک پہنچ گئی ہے، صوبہ بلوچستان21،آزاد جموں وکشمیر38جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد47تک پہنچ گئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے5 لاکھ53 ہزار 845مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب میں 4لاکھ88 ہزار264 ،صوبہ خیبر پختونخوا میں 211411،وفاقی دارلحکومت اسلام آباد133723 ،صوبہ بلوچستان35059،آزادجموں وکشمیر 42390جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد11428تک پہنچ گئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میںکورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد134963،خیبرپختونخوا میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد218689،صوبہ پنجاب میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد5 لاکھ4 ہزار442،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد5 لاکھ73ہزار753،بلوچستان میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 35458 ،آزاد کشمیر43220اور گلگت بلتستان میں11666افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں13550افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں8091، خیبر پختونخوا میں6307، اسلام آباد میں1022، گلگت بلتستان میں191، بلوچستان میں378اور آزاد جموں و کشمیر میں792فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموںوکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح دو فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ ایک فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 2 کروڑ71لاکھ75ہزار808ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے30300نئے ٹیسٹ کئے گئے ۔