حکومت کی پھر بجلی بم گرانے کی تیاری ، 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان


اسلام آباد(صباح نیوز)حکومت نے صارفین پر ایک بار پھر بجلی بم گرانے کی تیاری کر لی ہے، بجلی 4روپے 99پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے، اضافہ فروری کے لیے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سی پی پی اینے نیپرا میں درخواست دائر کردی ہے، نیپرا 31مارچ کو درخواست پر سماعت کرے گا۔

سی سی پی پی اے کے مطابق کوئلے سے 31.70فیصد، فرنس آئل سے 6.51فیصد بجلی پیدا کی گئی۔مقامی گیس سے 11.36اور ایل این جی سے 15.16فیصد بجلی پیدا ہوئی۔ فروری میں جوہری ایندھن سے 12.53 فیصد بجلی پیدا ہوئی، فروری کے لئے ریفرنس فیول لاگت 4روپے 25پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔