اسلام آباد(صباح نیوز) سابق وزیر خارجہ صاحبزادہ یعقوب خان کی اہلیہ بیگم طوبیٰ یعقوب انتقال کرگئیں ،
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزارت خارجہ نے بیگم طوبیٰ یعقوب کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی ہے ، مرحومہ کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔