جماعت اسلامی پاکستان کے وفد کا دورہ افغانستان،کابل میں افغان وزراء اور حکام سے ملاقات


کابل (صباح نیوز) جماعت اسلامی پاکستان کے وفد نے افغانستان کا دورہ کیا ہے۔

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان  پروفیسر محمد ابراہیم کی قیادت میں وفد نے کابل میں قیام کے دوران کئی افغان وزرا ء اور حکام سے ملاقات کی ۔

ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان آصف لقمان قاضی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پوسٹ میں بتایا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کے وفد کے دورہ افغانستان کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

وفد میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان پروفیسر محمد ابراہیم ،ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان آصف لقمان قاضی اور نائب امیرجماعت اسلامی بلوچستان ڈاکٹر عطا الرحمان شامل تھے۔