کراچی(صباح نیوز)ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما عامر خان نے کہاہے کہ اب بات وزیراعظم کے استعفے سے آگے بڑھ گئی ہے۔
ایک نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے کہا کہ اب چیزیں پوائنٹ آف نو ریٹرن پر آگئی ہیں۔
عامر خان کا کہنا تھاکہ آج کی تاریخ تک حکومت کے ساتھ ہیں اور ایم کیو ایم کو کوئی جلدی نہیں ہے۔ آخری وقت تک اس چیز کو دیکھیں گے جس میں عوام کی بہتری ہے۔