اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے۔ دفعہ 144 کے دائرہ کار کو وسیع کیے جانے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت ریڈ زون کے باہر ایک کلومیٹر تک کا رقبہ بھی ریڈ زون کی حدود میں شامل ہو گا۔ریڈ زون میں ایمبیسی روڈ، ساتھ یونیورسٹی روڈ، خیابان اقبال، شاہراہ سہروردی، سیرینا چوک اور ڈھوکری چوک شامل کیے گئے ہیں۔حکومت کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت مری روڈ تھرڈ ایونیو، خیابان اقبال کا ساتھ ایریا اور چائنہ ایمبیسی کے علاقے کو بھی ریڈ زون قرار میں شامل کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے سیکیورٹی فورسز کو ہدایت کی گی ہے کہ ریڈزون میں ہمہ وقت ریڈالرٹ رہیں۔ نوٹی فکیشن کے تحت ریڈزون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی