وزیر اعظم فساد مچانے کے بجائے گھر جائیں،مریم اورنگزیب کامشورہ


اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چودھری کے بیان پہ وزیراعظم عمران خان کو فساد مچانے ، تماشا لگانے کے بجائے گھر جانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب وزیراعظم ہائوس سے سامان پیکرز اور موورز جلدی اور اچھا پیک کرتے ہیں۔

ان خیالات کااظہار مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ مریم اورنگزیب کا کہان تھا کہ استعفیٰ دیں، گھر جائیں کیونکہ اب آپ اکثریت کااعتماد کھو چکے ہیں ۔ سیاسی مخالفین اور میڈیا کے بعد عمران صاحب اور کرائے کے ترجمانوں نے اب اپنے ہی ارکان کو بھی گالیاں دینا شروع کردی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب آپ نے خود کہا تھا کہ آپ کے ارکان کہہ دیں کہ وہ آپ کے ساتھ نہیں تو میں ان کی عزت کروں گا اور گھر چلا جاں گا۔ پولیس اور انتظامیہ بے اختیار وزیراعظم کے احکامات مان کر آئین شکنی اور اپنے حلف کی خلاف ورزی نہ کرے۔