پاکستان اورنائیجیریا کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کوفروغ دینے پراتفاق


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان اورنائیجیریانے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کوفروغ دینے پراتفاق کیاہے۔

یہ اتفاق رائے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اورنائیجیریا کے وزیردفاع میجر جنرل ریٹائرڈ Bashir Salihi Magashi کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات کے دوران ہوا۔نائیجیریا کے ساتھ مشترکہ تاریخ، اقدار اور باہمی اعتماد کے ٹھوس ستونوں پراستوارتعلقات پر زور دیتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے پاکستان اورنائیجیریاکے درمیان تعلقات میں مثبت پیشرفت پر مکمل اطمینان کااظہارکیا۔

انہوں نے سیکیورٹی ،ہوابازی اورانسداد دہشت گردی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی اطمینان کااظہارکیا۔