اسلام آباد(صباح نیوز) احتساب عدالت نے سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی غیر قانونی تقرری کا ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا، دو سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کو بھی احتساب عدالت سے ریلیف مل گیا۔
نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت چیلنج کی گئی سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا گیا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف کیخلاف احتساب عدالت ٹرائل چلانے کا اختیار نہیں رکھتی، توقیر صادق کی غیر قانونی تقرری سے متعلق ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔
واضح رہے کہ نیب نے ملزمان پر خلاف قانون توقیر صادق کو چیئرمین اوگرا تعینات کرنے کا ریفرنس دائر کیا تھا۔