اسلام آباد (صباح نیوز)حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار جہانگیر خا ن ترین سے رابطے کی ایک اور کوشش، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے لندن میں موجود پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کو ٹیلی فون کیا تاہم ان سے بات نہ ہوسکی۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق گورنر سندھ کی نہ جہانگیر ترین سے ملاقات طے ہو سکی اور نہ ہی ٹیلی فونک گفتگو ہو سکی۔گورنر سندھ عمران اسماعیل کی نہ ٹیلی فون کال سنی گئی اور نہ ہی جہانگیر ترین کی جانب سے انہیں کوئی بیک کال کی گئی۔
حکومت کی جانب سے جہانگیر ترین کو منانے کی ایک اور کوشش کامیاب نہیں ہوسکی۔ جبکہ جہانگیر ترین گروپ نے فیصلہ کیا کہ وہ حکومتی شخصیات سے مزید ملاقاتیں نہیں کرنا چاہتا۔