سال 2008 سے 2018 تک ملک لوٹنے والوں کی مک مکا کی قومی حکومت تھی، فرخ حبیب


اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ2008 سے 2018 تک ملک لوٹنے والوں کی مک مکا کی قومی حکومت تھی۔ نواز، شہباز، زرداری ،فضل الرحمن سب نے اس 10سال میں کرپشن کے ورلڈ ریکارڈ بنائے۔

ان خیالات کااظہار فرخ حبیب نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف قومی حکومت کی آڑ میں مقصود چپڑاسی اور زرداری پاپڑ والے،فالودہ والے کے نام پر کی گئی لوٹ مار پر این آراوچاہتے ہے۔جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان سے اتنے خوفزدہ ہیں یہ کہ بنا الیکشن کے پانچ سال کی قومی چوروں کی حکومت مانگ رہے ہیں۔

گزشتہ روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ اصل خواہش ایک گرینڈ این آراوکی ہے کہ قومی حکومت کی آڑ میں کسی طرح ان کو این آر او مل جائے مشرف کے این آر اوکی طرز پر قومی چوروں کو ایک اور معافی۔ روندی یاراں نوں،ناں لے کے قومی حکومت دا۔