کراچی (صباح نیوز) جماعت اسلامی سندھ نے رمضان المبارک میں دعوت وتبلیغ دین اور نفاذ اسلام کی جدو جہد کو تیز کرنے کے لئے انفاق فی سبیل اللہ فنڈ قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فنڈ جماعت کے کارکنان وعوام الناس سے جمع کیا جائے گا۔ جس کے لئے مختلف مالیا ت کے کوپن بھی فراہم کئے جائیں گے جبکہ بڑے شہروں میں ڈونرز کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ صوبائی نائب قیم مولانا حزب اللہ جکھرو کو فنڈ کے حوالے سے کو آرڈینٹر مقرر کر دیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے جماعت اسلامی کے کارکنان وعوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ دل کھول کر اس مہم میں حصہ لیں۔با برکت ماہ میں اللہ کے راستے میں خرچ کرنا آخرت کی کامیابی کے لیے سرمایہ کاری ہے ۔جماعت اسلامی اقامت دین کی ایک عالمگیر تحریک ہے جو معاشرہ کی اصلاح کے ساتھ ملک میں اسلامی نظام کے قیام کی جدوجہد کر رہی ہے۔ہم سمجھتے ہیں کہ حکومتیں وچہروں سے نہیں بلکہ نظام کی تبدیلی سے ہی ملک وقوم کی قسمت تبدیل ہوسکتی ہے۔ صوبائی امیر نے اپیل کی کہ انفاق فی سبیل اللہ فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے۔ان شاء اللہ اللہ پاک اس میں کئی گنا اضافہ کر کے دیں گے۔