پیٹرول کی سبسڈی پر آئی ایم ایف کو کوئی اعتراض نہیں، ترجمان وزیر خزانہ


اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے کہا ہے کہ پیٹرول پر سبسڈی کے معاملے پر آئی ایم ایف کو کوئی اعتراض نہیں، عوام کو ریلیف دینا اور ایڈجسٹمنٹ حکومتی معاملہ ہے۔

ایک بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ پیٹرول پرسبسڈی کا بوجھ حکومت خود برداشت کرے گی اور آئی ایم ایف نے اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا اور ایڈجسٹمنٹ حکومتی معاملہ ہے، آئی ایم ایف سے ورچوئل مذاکرات خوش اسلوبی سے ہوئے اور حکومت اپنے تمام اہداف جون تک مکمل کر لے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سمت درست ہے جب کہ منفی پروپیگنڈا مفاد پرستوں کا ایجنڈا ہے، مہنگائی پر صوبائی حکومتیں قابو پارہی ہیں۔