اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو (ن) لیگ کی ہارس ٹریڈنگ پر نوٹس لینا چاہئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراطلاعات فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما جاوید لطیف کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جاوید لطیف کے کھلے اعتراف جرم کے بعد کہ عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئے مسلم لیگ (ن) ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے،الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ اصولی طور پر الیکشن کمیشن کو مسلم لیگ (ن) کو نوٹس جاری کرنا چاہئے اور وضاحت طلب کرنی چاہئے لیکن الیکشن کمیشن کو (ن) لیگ کی نظر لگ گئی اور انہیں صرف تحریک انصاف نظر آرہی ہے۔