اسلا م آباد(صباح نیوز)پاکستان نے بھارت کا حادثاتی طور پر میزائل گرنے کا دعوی مسترد کر دیا۔
وزیراعظم کے مشیر قومی سلامی معید یوسف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے ایک بار پھر دعوی کیا کہ پاکستان میں گرنیوالا میزائل ایک حادثہ تھا، واضح کرتے ہیں بغیر ثبوت کے یہ سادہ وضاحت ناکافی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی وضاحت دنیا کے لیے ناقابل قبول ہونی چاہیے۔