نیب کا تحریک عدم اعتماد سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں،ترجمان


اسلام آباد(صباح نیوز) قومی احتساب بیورو نے بعض میڈیا رپورٹس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ نیب کا تحریک عدم اعتماد سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں۔

ترجمان نیب نے وضاحت کرتے ہوئے اپنے جاری بیان میں کہاہے کہ نیب ہمیشہ آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دینے پر سختی سے یقین رکھتا ہے۔نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت،گروہ اور فرد سے نہیں بلکہ ریاست پاکستان سے ہے۔نیب اس امر کی یقین دہانی کرواتا ہے کہ اس کے کسی اہلکار کا تحریک عدم اعتماد سے کوئی تعلق تھا اور نہ ہوگا۔