لاہور (صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹی20ورلڈ کپ میں عالمی ریکارڈز قائم کرنے والے قومی کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کپتان بابر اعظم، محمد رضوان اور ریکارڈ قائم کرنے والے دیگر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ میچوں میں ناقابل شکست رہ کر قوم کا سرفخر سے بلندکیاہے۔
بابر اعظم نے گروپ میچوں میں سب سے زیادہ رنز بنا کر کپتانی کا حق ادا کیا ہے اور سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنا کر اپنی مہارت او رپیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔کیلنڈر ائیر میںسب سے زیادہ رن بنانے والے محمد رضوان کرکٹ ٹیم کا قابل قدر اثاثہ ہیں۔
شعیب ملک نے سکاٹ لینڈ کے خلاف 18بال پر نصف سنچری بنا کر ثابت کیا ہے کہ Old is Goldمحمد آصف کرکٹ ٹیم کے لئے نئی امید بن کر سامنے آئے ہیں۔ شاہین آفریدی اور حارث رئوف نے عمدہ بائولنگ سے مخالف ٹیموں کے بلے بازوں کو پویلین واپس بھجوایا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کی اب تک پرفارمنس شاندار رہی ہے اور یقین واثق ہے کہ پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں آسٹریلیا کیخلاف بھی فتح حاصل کرے گی