اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی سازش کو ناکام بنا کر مضبوط پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے اپوزیشن کو 37 بار شکست ہونے جا رہی ہے جس طرح سے پاکستانی عوام نے اس خریدو فروخت کے خلاف ردعمل دیا اور جس طرح سے وہ اپنے وزیراعظم کے پیچھے کھڑے ہوئے اس بات کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔انشاللہ اپوزیشن کی سازش کو عوام کے زور پر ناکام کر کے ایک مضبوط پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔