کراچی (صباح نیوز) جماعت اسلامی سندھ نے کراچی تا کشمور سندھ میں بڑھتی ہوئی بدامنی ، لاقونیت اور لوٹ مار کی وارداتوں سمیت قبائلی تصادم میں قیمتی انسانوں کے نقصان پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت شہریوں کی جان ومال،عزت وآبرو کی حفاظت ،جرائم کے خاتمے اور قیام امن کے ٹھوس اقدامات کر کے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔
یہ بات جماعت اسلامی سندھ کے مجلس شوریٰ میں منظورہونے والی ایک قراردار میں کی گئی جو صوبائی امیر محمد حسین محنتی کی زیر صدارت قباء آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ قرارداد میں مزید کہا کہ حکومتی نا اہلی اور انتظامی غفلت کی وجہ سے عوام میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے۔ نوری آباد میں جے آئی یوتھ سندھ کے نائب صدر ڈاکٹر امتیاز پالاری پرحملہ، ڈرائیور کی شہادت کا واقعہ قابل مذمت اور سندھ میں امن وامان کی خراب صورتحال کی نشاندھی کرتا ہے۔ سندھ حکومت سالانہ 117 ارب روپے امن وامان کے نام پر خرچ کرنے کے باوجود سندھ کے عوام کو امن فراہم نہیں کر سکی ہے۔ ن
اظم جوکیو ،فہمیدہ سیال ،نواب ولی محمد واقعہ اور امہ رباب کے خاندان کو انصاف بھی تاحال نہیں مل سکا ہے۔یہ ایک طرف سندھ میں وڈیرہ شہی وجاگیردارانہ نظام کا ناسور تودوسری جانب سندھ حکومت کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے۔سندھ میں قبائلی تصادم کی وجہ سے مقامی سطح پر کاروبار ٹھپ، تعلیم تباہ اور معمول کی زندگی مفلوج ہوجاتی ہے۔اسلئے حکومت قیام امن، قبائلی تصادم اور جرائم کے خاتمے کے لئے سنجیدہ اقدامات کرے تاکہ سندھ کے عوام کوئی سکھ کا سانس لے سکیں۔
جام شورو میں اجتماعی زیادتی کے بعد خاتون کابے دردی سے قتل سندھ میں جنگل کے قانون کی نشاندہی کرتا ہے۔جماعت اسلامی سندھ
جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ نے جام شورو میں احساس کفالت پروگرام کے پیسے لینے کے لیے جانے والی خاتون عابدہ راجڑسے اجتماعی زیادتی کے بعد بیدردی سے قتل والے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی مکمل غیرجانبدارانہ تحقیقات اورملوث ملزمان کو عبرت ناک سزادی جائے۔
انہوں نے آج ایک بیان میں کہاکہ تعلیمی اداروں سے لیکراحساس کفالت پروگرام تک سندھ میں خواتین کی تذلیل اورجنسی طور پرحراساں کرنے کے واقعات ایک خاتون بی بی شہید کے نام سے اقتدارمیں آنے والے حکمرانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔ روزانہ کے اخبارات اس طرح کے دلخراش واقعات سے بھرے پڑے ہوتے ہیں ہیں مگر سندھ کے حکمرانوں کے کانوں پر جون تک نہیں رینگتی یہ صورتحال بے حسی کی انتہا ہے۔
ڈاکٹر نوشین شاہ سے لیکرپروین رند تک کسی کو انصاف نہیں ملا۔صوبائی رہنما نے مطالبہ کیا کہ جام شورو واقعے کی مکمل تحقیقات اورملوث ملزمان کو عبرت ناک سزاددی جائے۔
جماعت اسلامی سندھ کامخدوم خلیق الزمان صدیقی کی وفات پر اظہار افسوس
جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو،سندھ کے امیر محمد حسین محنتی ، جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے پیپلزپارٹی سندھ کے سابق صدر مخدوم خلیق الزمان کی وفات پردلی دکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت درجات بلندی اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔