کراچی (صباح نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق رکنِ قومی اسمبلی مخدوم خلیق الزماں انتقال کر گئے۔پی پی رہنما مخدوم خلیق الزماں کے بھتیجے مخدوم جمیل الزماں کے مطابق مخدوم خلیق الزماں کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے،
مخدوم خلیق الزماں شوگر، بلڈ پریشر، گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔مخدوم خلیق الزماں سروری جماعت کے روحانی پیشوا، مخدوم جمیل الزماں کے چچا اور مخدوم امین فہیم کے بھائی تھے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے مخدوم خلیق الزمان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کا مخدوم خلیق الزماں کے انتقال پرکہا کہ مخدوم خلیق الزماں محترمہ بینظیر بھٹو کے ساتھی اور پاکستان پیپلزپارٹی کے اہم رہنما تھے، مخدوم خلیق الزمان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے مرحوم مخدوم خلیق الزمان کے بلند درجات کے لئے دعا بھی کی گئی۔