سیاست میں شائستگی اور رواداری کا دامن نہ چھوڑا جائے۔چوہدری شجاعت حسین


 اسلام آباد۔مسلم لیگ  ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ میرا تمام سیاستدانوں کو مشورہ ہے کہ سیاست میں شائستگی اور رواداری کا دامن نہ چھوڑا جائے۔

وزیراعظم عمران خان ریاست مدینہ کی تو ہمیشہ بات کرتے ہیں اچھا ہوتا کہ سور الحجرات کی آیت نمبر 11 ترجمہ کے ساتھ پڑھ لیتے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اگر وزیر اعظم سور الحجرات کی آیت نمبر 11 ترجمہ کے ساتھ پڑھ لیتے تو وہ اپنے جلسوں میں سیاسی لیڈروں پر الزامات لگانے کے ساتھ ساتھ انہیں برے ناموں اور القاب سے نہ پکارتے۔

صدر مسلم لیگ ق نے کہا کہ سور الحجرات کی آیت نمبر 11 کا مفہوم ہے اے ایمان والو! مرد دوسرے مردوں کا مذاق نہ اڑائیں ممکن ہے کہ ان سے بہتر ہو اور نہ عورتیں عورتوں کا مذاق اڑائیں ممکن ہے کہ یہ ان سے بہتر ہوں اور آپس میں ایک دوسرے پر عیب نہ لگا اور نہ کسی کو برے لقب دو، ایمان کے بعد فسق برا نام ہے، جو توبہ نہ کریں وہی لوگ ظالم ہیں۔