کراچی (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی سندھ وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ ائین کے آٹیکل 140۔ اے کے مطابق کراچی تا کشمور سندھ میں با اختیار بلدیاتی نظام کو کو یقینی بنایا جائے۔
صوبائی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر آئین کے خلاف ورزی اور عوام کے حقوق کی توہین ہے۔بااختیار مقامی حکومتیں دستور کی ضرورت ہے۔آلو پیاز ،آٹے سے لیکرپٹرول تک مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے،مہنگائی کے خاتمے،روزگار گھرسمیت عا آدمی کو رلیف دینے والے موجودہ حکومت تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے۔پاکستان ایک اسلامی اورنظریاتی ملک ہے ،سیاسی رہنماگولی وگالی کی بجائے سیاست میں شائستگی اورروادری کو فروغ دیا جائے۔
نوری آباد میں جماعت اسلامی یوتھ کے نائب صدر ڈاکٹر امتیازپالاری پرقاتلانہ حملہ قابل مذمت ،ڈرائیورکی شہادت پراظہار افسوس اورملوث ملزمان کو گرفتارکرکے کیفرکردارتک پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔نوری آباد انڈسٹریل ایریا کو جرائم پیش افراد سے پاک کیاجائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں منعقدہ صوبائی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔قیم صوبہ کاشف سعید شیخ نے 15 ماہ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔سندھ کی سیاسی صورتحال ،بلدیاتی انتخابات تنظیمی امور کا جائزہ اور آئندہ سال کی منصوبہ بندی بھی کی گئی جبکہ امیرحلقہ حافظ نعیم الرحمان نے حق دوکراچی تحریک ،رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے بلدیاتی ترمیمی بل میں پیش رفت اور ناظم انتخابا ت ممتاز حسین سہتو نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔
اجلاس میں امن وامان ،تعلیم ،زراعت سمیت سندھ کی سیاسی صورتحال سمیت متعدد قرارداریں بھی منظور کی گئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر آنے والا حکمران تکبر وغرومیں غرق ہوتا ہے۔ جن کو ملک وقم کے مسائل سے زیادہ ذاتی مفادات عزیز ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج ملک قوم مہنگائی ،بیروزگاری ،بدامنی لاقانونیت اور بیرونی جارحیت سمیت بے شمار مسائل کے دلدل میں پھنے ہوئے ہیں اس لیے عدم اعتماد کی تحریک صرف موجودہ حکومت ہی نہیں بلکہ پورے نظام کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار ہے۔ موجودہ ظالمانہ نظام اور کرپٹ قیادت سے کسی خیر کی امید فضول ہے۔
جماعت اسلامی کرپشن فری واسلامی پاکستان کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔فرسودہ نظام اور کرپشن قیادت نے عوام مہنگائی، بدامنی بے روزگاری کرپشن کے تحفے اور ملک کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اسلئے جماعت اسلامی چہروں کی نہیں نظام وامام دونوں کی تبدیلی کی جدوجہد کر رہی ہے۔ ملک میں حقیقی تبدیلی اور مسائل کے حل کے لئے عوام جماعت اسلامی کی تحریک کا ساتھ دے۔صوبائی امیر نے ذمہ داران پر بلدیاتی انتخابات کے بھرپور تیاریوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آپکی انفرادی واجتماعی زندگی میں تقویٰ کو ہائی وے ہونا چاہیئے۔ آخرت کی منزل کو سامنے رکھ کر معاشرے میں اپنی مثالی کردار کو پیش کریں۔ اللہ کی مدد ان کے ساتھ ہوتی ہے جو اللہ کے لیے میدان عمل میں نکلتے ہیں اور اس کے راہ میں اپنی جان ومال وقت سمیت سب کچھ قربان کر دیتے ہیں۔