اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ خریدے گئے ارکان اور خریدار دونوں پر آرٹیکل 6 کا اطلاق ہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ خریدے گئے ارکان اور خریدار دونوں پر آرٹیکل 6 کا اطلاق ہوگا، یہ آئینی تبدیلی نہیں بلکہ آئین سے غداری ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ رکن اسمبلی کی حلف (آرٹیکل65)سے غداری ہوگی، آرٹیکل 63 کیساتھ ساتھ آرٹیکل 62 کا اطلاق بھی ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یعنی تاحیات نا اہلی، سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ اس حوالے سے2018 میں فیصلہ دے چکا ہے۔