اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہبازگل نے کہا ہے کہ آزاد خارجہ پالیسی سے سبز پاسپورٹ کی عزت بڑھی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ ایک طرف چند کرپٹ خاندان اور ان کے گماشتے کسی بھی طرح عمران خان کی حکومت ہٹانے کے لئے خرید فروخت کر رہے ہیں اور دوسری طرف PTi سے وابستہ ہزاروں سمندر پار پاکستانی، خان کا شکریہ ادا کرنے اسلام آباد پہنچے ہیں۔شکریہ کہ انہیں ووٹ کا حق دیا، آزاد خارجہ پالیسی سے سبز پاسپورٹ کی عزت بڑھی۔
انہوں نے کہا کہ یہ وہ ہزاروں پاکستانی جنہوں نے سفارش یا کرپشن کے بغیر پرائے دیسوں میں اپنی قابلیت سے اپنا نام بنایا۔ان سے زیادہ کون جانتا ہے کہ ایماندار لیڈر اور آ زاد خارجہ پالیسی کی کیا اہمیت ہے۔ ذاتی خرچ پر 3 روزہ کنونشن میں شمولیت کے لئے آئے ہوئے مہمان پوری قوم کا فخر ہیں یہ ہمارے اصل ہیرو ہیں۔