وزیراعظم سے وزیر خارجہ شاہ محمود کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملاقات ہوئی، جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اہم ملاقات بنی گالہ میں ہوئی۔ موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے اراکین اسمبلی سے رابطوں پر بریفنگ دی۔

وزیر خارجہ نے حالیہ بھارت کی جانب سے میزائل کے معاملہ پر بیان سے متعلق پاکستان کے جوابی ردعمل جاری کرنے سے متعلق بھی آگاہ کیا