اٹک ،زمین کے تنازع پر تصادم،1شخص جاں بحق،3زخمی


اٹک (صباح نیوز)اٹک کی تحصیل پنڈی گھیب میں دوگروہوں کے درمیان زمین کے تنازع پر تصادم میں ایک شخص جاں بحق اور 3شدید زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق جھگڑے کے دوران آتشیں اسلحہ کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔ لاش اور زخمی افراد کو ٹی ایچ کیو ہسپتا ل منتقل کردیا گیا ۔ پولیس مزید تفتیش کرنے میں مصروف ہے۔