بیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ


اسلام آباد(صباح نیوز)حالیہ ہفتے ملک میں 20 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے، جس کے مطابق حالیہ ہفتے ملک میں 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جب کہ 9 اشیائے ضروریہ سستی اور  22 کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق کھلا دودھ ،خشک پاوڈر دودھ، آلو، پیاز، پتی، دال چنا، چکن، مٹن، بیف، ویجی ٹیبل گھی، سرسوں کا تیل، کپڑے دھونے والا صابن، باسمتی ٹوٹا چاول مہنگا ہوا۔ آلو 2.38 فیصد، پیاز10.86 فیصد، چکن 8.75 فیصد، سرسوں کا تیل 2.33 فیصد، ویجی ٹیبل گھی 1.96 فیصد، کپڑے دھونے والا صابن 1.40 فیصد مہنگا ہوا۔