اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جمعیت کے غنڈوں نے کان پکڑ کر معافی مانگی اور نکل گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ جمعیت کے لوگوں کو نہیں چھوڑنا چاہیے تھا، لیکن واقعہ سے جعلی دانشورایک بارپھرظاہرہوگئے، جوبغض عمران میں جتھوں کی بھی حمایت سے بازنہیں آئے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اورمیڈیا میں ان کے حما یتی ایک مخصوص مافیا کا حصہ ہیں، جو اپنے مفادات کے کیلئے اکٹھے ہیں۔