اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا ایک ہی رات میں سارا بخار اترگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن رات بھر ادھر ادھر فون کرتے رہے معافیاں مانگتے رہے کہ میرے بندے چھڑوا دیں میری کچھ عزت رہ جائے گی، پھر اپنے بندوں سے معافی منگوائی،ایک ہی رات میں سارا بخار اتر گیا۔ اصولاً انہیں چھوڑنا نہیں چاہئے تھا لیکن ہم انہیں اس بہانے سیاسی میدان سے بھاگنے نہیں دینا چاہتے۔