سرینگر میں دستی بم پھٹنے سے مرنے والوں کی تعداد دو ہو گئی


 سری نگر۔۔۔ مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں دستی بم پھٹنے سے جاں بحق افراد کی تعداد2 ہوگئی ہے۔

سری نگر میں ایک گرینیڈ حملے میں زخمی ہونے والی ایک 19 سالہ لڑکی  رافعہ نزیر ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ رافعہ نزیر حضرت بل سری نگر کی رہنے والی تھی۔

اس سے قبل  دھماکے  میں ایک  پولیس اہلکار  مار گیا تھا جبکہ 30 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے تھے۔ نامعلوم افراد نے دستی بم  اتوار کی سہ پہر ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ مارکیٹ میں پھینکا تھا۔