مسئلہ کشمیر پر او آئی سی اصولی موقف رکھتا ہے، عمران خان


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان سے او آئی سی کے نمائندہ خصوصی کی زیر قیادت وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے وفد کو مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا اور کہاکہ مسئلہ کشمیر پر او آئی سی اصولی موقف رکھتا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہاکہ امہ کی جانب سے کشمیریوں کے حق خودارادیت پر مسلسل تائید لائق ستائش ہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 9لاکھ فوج تعینات کرکے علاقے کو عسکری زون بنا رکھا ہے۔ بھارت کے 5اگست 2019 کے یکطرفہ غیر قانونی  اقدام کا مقصد آبادیاتی تناسب تبدیل کرنا ہے۔ 5اگست کے بھارتی اقدام سلامتی کونسل کی قراردادوں اورعالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ وزیراعظم نے او آئی سی اقوام متحدہ اورعالمی تنظیموں اور میڈیا نمائندگان کو مقبوضہ وادی میں رسائی پر زوردیا ۔ عالمی نمائندے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آزادانہ تحقیقات رپورٹ کریں ۔

وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوںکی انسانی بنیادوں پر مدد کی فراہمی پر بھی زور دیا۔