ہندوستان مقبوضہ کشمیرمیں جنگی جرائم کا مرتکب ہورہاہے،راجہ فہیم کیانی


لندن(صباح نیوز) تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہاہے کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیرمیں خواتین کے حقوق کی دھجیاں اڑاکر جنگی جرائم کا مرتکب ہورہاہے،ہندوستان کی قابض افواج ہزاروں عفت مآب خواتین کی اجتماعی ابروریزی کرچکی ہے اور یہ گھنائونا عمل جاری ہے،قابض بھارتی فوج نے دس ہزار سے زائد کشمیریوں کو لاپتہ کیاہواہے دس ہزار خواتین کو کئی برسوںسے نہیں پتہ کہ ان کے شوہر زندہ ہیں یا شہید کردیے گئے ہیں ،مقبوضہ کشمیرمیں خواتین کے ساتھ یہ بدترین سلوک پوری انسانیت کے لیے بڑا چیلنج ہے،خواتین کے حقوق کی عالمی تنظمیں خود مقبوضہ کشمیرجاکر وہاں خواتین کے ساتھ ہونے والے مظالم کا مشاہدہ کریں،ہندوستان خواتین کے بڑے پیمانے پر حقوق پامال کرنے والے دنیا کے پہلے نمبر پر ہے ہندوستان کے خلاف عالمی برادری مداخلت کرے

ان خیالات کااظہارانھوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوںنے کہاکہ خواتین کے عالمی د ن کے موقع پر پوری دنیا میںخواتین کے حقوق کو تسلیم کرنے والے ممالک ہندوستان کی مذمت کریں،ہندوستان کے ساتھ سیاسی معاشی بائیکاٹ کریں جب تک وہ دوکروڑ کشمیریوںکو ان کا بنیادی اور پیدائشی حق حق خودارادیت فراہم نہیں کرتا ہندوستان کے ساتھ تعلقات قائم نہ کیے جائیں،ہندوستان تہذیب یافتہ دور کے اندر بھی زمانہ جہالیت کا رویہ رکھے ہوئے ہے اس کو دنیا سے الگ کیاجائے،ہندوتو اسوچ پوری انسانیت کے لیے  خطرہ ہے

انھوں نے کہاکہ کشمیری اقوام متحدہ کے چارٹر او راسلامی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنے حقو ق کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیں کشمیریوں کو یہ حق اقوام متحدہ کاچارٹر فراہم کرتاہے دوسری بات یہ ہے کہ ہندوستان کی قیادت خود اقوام متحدہ کئی اور وہاں جاکر پوری دنیا کے سامنے یہ عہد کیاکہ وہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کافیصلہ کرنے کے حق دے گی،ہندوستان اگر اپنے عہد سے منحرف رہاہے تو عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہندوستان کے خلاف کارروائی کرے،کشمیری تو اپنے حق کے حصول کی جدوجہد کررہے ہیں عالمی قوانین کی روشنی میں جب کہ ہندوستان عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔انھوں نے کہاکہ عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے جو اس نے کشمیریوں سے عہد کررکھاہے۔