عالمی برادری ہندوستان کے توسیع پسندانہ عزائم کا نوٹس لے۔ محمد غالب


برمنگھم (صباح نیوز) تحریک کشمیریورپ کے صدر محمد غالب نے کہاہے کہ عالمی برادری ہندوستان کے توسیع پسندانہ عزائم اور نوآبادیاتی سوچ کو روکنے کے لیے کردار ادا کرے،مقبوضہ کشمیرکے اندر مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لیے 42لاکھ غیر کشمیری انتہاپسندہندوؤں کو ڈومسائل جاری کیے گئے ہیںجو عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے،پہلی اور دوسری عالمی جنگوں میں بھی آبادی کے تناسب کو تبدیل نہیں کیا گیاقبضے ہوئے مگر آبادی کو تبدیل کرنے کی سازش کسی نے بھی نہیں جو آج ہندوستان کررہاہے،ہندوستان کے یہ اقدامات عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں،ہندوستان اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی کررہاہے عالمی برادری نوٹس لے،

ان خیالات کااظہارانھوں نے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ کشمیرکو ہندوستان کی قابض افواج نے کھلی جیل میں تبدیل کیاہوا انسانی حقوق معطل ہیں سوا کروڑ کشمیری یرغمال ہیں،ان کشمیریوں کو اپنے عزیزوں کی خوشی اور غمی میں بھی شرکت کی اجازت نہیں ہے ،تین برس بیت چکے ہیں کشمیریوں کو یرغمال بنائے ہوئے ہیں،لیکن ان کی بات کی جانی چاہیے عالمی اور اسلامی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو آزادی دلوائیں  ۔